مستونگ ،پولیس کی گاڑی پرفائرنگ ، 2اہلکارزخمی

ہفتہ 11 جولائی 2020 23:59

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) مسلح افراد کی پولیس کی موبائل گاڈی پر فائرنگ دو اہلکار زخمی پولیس کی جوابی سے ایک حملہ آور زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مستونگ کے نواحی علاقہ شرین آب روڈ پر مستونگ پولیس کی موبائل گاڈی معمول کے گشت پر تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاپ پوش مسلح افراد نے پولیس کی گاڈی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شبیر آحمد اور ڈرائیور کلیم اللہ زخمی ہوئے جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوئے تاہم دوسرے ساتھی کی مدد سے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے بعد ازاں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی منتقل کردیا گیااطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ ریٹائرڈ لیفٹنٹ محمد آحمد بلوچ کی سربرائی میں پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہچ کر داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکا ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں