مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

منگل 15 ستمبر 2020 23:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) درینگڑھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمدمراد نامی ایک شخص پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں