معصوم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ

پولیو وائرس کے مکمل طور پر خاتمے کی لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون اور معاونت کریگی، اسسٹنٹ کمشنر مستو نگ انجینئر عا ئشہ زہر ی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:19

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری کی زیر صدارت پولیو وا ئرس کی تیا ریوں کا اجلاس منعقد ہوا آنے والی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری کی زیر صدارت پولیو ریڈینیس اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، پولیو ایریڈیکیشن آفیسر مستونگ ڈاکٹر نوید بادینی، یونیسیف کے ڈی ایچ سی ایس او سید افتخار شاہ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن عبدالسلام زہری، پولیس نمائندے یو سی ایم اوز حاجی جمیل احمد محمد شہی حاجی ملک عبیداللہ خواجہ خیل حاجی افتخار احمد آبیزئی سیف اللہ زہری محمد اشرف محمد شہی جاوید محمد شہی سید محبوب شاہ غلام فاروق رئیسانی آدم خان سمیت دیگر نے شرکت کی ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی اور ڈاکٹر نوید بادینی نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اس مرتبہ پینتالیس ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جبکہ حالیہ کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے تمام ہیلتھ ورکرز و رضاکاروں کو بھی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے علاوہ ازیں مارچ کے بعد سے کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم متاثر ہوا ہے جس سے پولیو وائرس پھیلنے کا سخت اندیشہ ہے اور کئی علاقوں میں معصوم بچے متاثر ہوچکے ہیں ڈی ایچ سی ایس او سید افتخار شاہ، نے بتایا کہ عوام کو اس سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے علاقہ معتبرین سے ملاقاتیں کی گئی ہیں اس حوالے سے عوام میں پائے جانے والی خدشات کو دور کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری کہا کہ پولیو وائرس کے مکمل طور پر خاتمے کی لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون اور معاونت کریگی جب کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اپنے ارد گرد کے لوگوں کے بچوں کو بھی اس وائرس سے مستقل طور بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں