اقلیتی نشست کے ٹکٹ ہولڈر مکھی مہیش کمار کا پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان

پیر 9 نومبر 2020 23:32

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے اقلیتی رہنماء و 2018 کے الیکشن میں اقلیتی نشست کے ٹکٹ ہولڈر مکھی مہیش کمار نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں پی ایم ایل این کے مرکزی قیادت کی جانب سے چیف آف جھالان نواب ثناء اللہ خان زہری کو روکھنے کے عمل کی پرزور مذمت کرتاہوں اور میاں صاحب کو بلوچستان کے قبائی روایات سے باخبر نہیں کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کئی سرداروں کے سربراہ ہے مگر اس کے باوجود مرکزی قیادت نے انتہائی غلط اقدام اٹھایادنیا کے سامنے عیاں ہے کہ 2013 کے الیکشن میں کوئی الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا اور انھوں سخت کٹھن حالات میں الیکشن میں حصہ لیا پی ایم ایل این کو بلوچستان میں مظبوط بناتے ہوئے 22نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پی ایم ایل کو کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں