ملکی معیشت میں مزدورریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ملک میں معیشت کی ترقی کاپہیہ ہی مزدور ہے ،سینیٹر میر کبیر محمد شہی

مزدور جب تک آپس میں اتفاق و اتحاد کرتے اس وقت تک بالادست استحصالی قوتیں مزدوروں کا استحصال کرتے رہیں گے، تقریب سے خطاب

منگل 10 نومبر 2020 20:01

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سینیٹر میر کبیر جان محمدشہی نے کہاہے کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک میں معیشت کی ترقی کاپہیہ ہی مزدور ہے مگر بدقسمتی اور نااتفاقی سے مزدوروں کا ہر دور میں استحصالی قوتوں نے استحصال کیامزدور جب تک آپس میں اتفاق و اتحاد قائم نہیں رکھیں گے اس وقت تک بالادست استحصالی قوتیں مزدوروں کا استحصال کرتے رہیں گے۔

حکمرانوں نے مزدور ملازمین کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا،ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے کرنے والے حکومت نے 21لاکھ مزدوروں کو نوکریوں سے نکال کر بے روزگار کردیا۔اس ملک وہ تمام مزدور غریب سمیت تمام طبقات انتہائی دکھ درد تکلیف اور انتہائی عزاب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اس ملک میں ہمیں خوشحال طبقہ نظر نہیں آریا سوائے ان پانچ یا آٹھ فیصد کے جو کہ اس ملک کا پیسہ انکے تجوریوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں کرپشن بیایمانی دھوکہ اور مزدوروں کا خون چوس کر اپنے ترجوڑیوں میں جمع کیا ہیں بقایہ 93فیصد عوام اس ملک میں انتہائی مفلسی لاچاری اور بدحالی کی زندگی گزار رہیہیں۔ان تمام طبقہ میں سب سے زیادہ پساہوا اور تکلیف میں مبتلا مزدور طبقہ ہیں مگر افسوس آج مزدور کو پتہ نہیں کہ انکا کتنا بڑھا طاقت ہیاگر اس طبقے کو اپنے طاقت کا اندازہ ہوتا اور اپنا طاقت استمال کرتے تو اس ملک کا حکمران طبقہ انکے حق و حقوق غصب کرنے کی جرت نہیں کرتا اور مزدوروں کے ساتھ گھٹنے ٹیک کر بیٹھ جاتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ورکرزکنفیڈریشن ضلع مستونگ کے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے نومنتخب صدرمیراحمدبلوچ اور اس کے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔تقریب سے پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے صوبائی صدر ماما عبدالسلام بلوچ جنرل سیکرٹری علی بخش جمالی میراحمدبلوچ آغا نصیر شاہ خدائے رحیم محمدشہی متحدہ لیبرفیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری محمدزمان محمدشہی۔

نیشنل پارٹی کے ضلعی قائم مقام صدر حاجی نزیر احمدسرپرہ میرسکندرملازئی نثار مشوانی پیلپز پارٹی کے صدرقاسم علیزئی الیاس مسیح بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبدالرحمن خواجہ خیل جہانگیرمنظور بلوچ،جمعیت علمائ اسلام کے ضلعی امیرحافظ سعید الرحمن فاروقی بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ سعیدلہڑی حاجی عبدالقادر سرمست بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے کہاکہ اس ریاست کی آئین کے تحت اس ریاست کی زمہ داری ہیکہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں اور انہیں روگار فراہم کریں اور ملازمت کے دوران فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین اور سنزکوٹہ پر عمل کریں،انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صرف نو ہزار مزدور اسٹیل مل سے نکالے اور ریڈیو پاکستان سمیت دیگر مختلف اداروں سے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں 21لاکھ مزدور ملازمین کو نکال کر بے روزگار کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک آپ مزدور طبقہ اسمبلیوں اور سینٹ میں مزدوروں کے دردخور خیرخواہ اور ایماندار لوگوں کو منتخب کرکے نہیں بیجیں گے مزدوروں کا اسی طرح استحصال کیاجاتارہیگا اور انکے حقوق پر استحصالی قوتیں ڈھاکہ ڈالتے رہیں گے،اور الیکشن میں لوگ ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور رات کو رزلٹ کسی اور کا آتا ہے کیونکہ لسٹ پہلے سے ہی بنی ہوتی ہیں لسٹ بنانے اور ووٹ کی پیٹی بھرنے والے کوئی اور ہوئے ہیں آج پی ڈی ایم بنانے کا مقصد کیاہے اور پی ڈی ایم کیاچاہتاہیکہ اس ریاست کے آئین پر من عن عمل درآمد ہو پاکستان کے سیاست میں عوام کے بغیر کوئی اور فیصلہ نہ کرسکے جس کو عوام اپنا نمائندہ منتخب ہو اسے اسمبلیوں میں پہنچے۔

اور عدلیہ آزاد ہو فیصلے آزادی سے کریں اور میڈیا پر یہاں پابندی لگا دی ہے اور وہ ہمارے جلسوں کو کورج دینے میں آزاد نہیں کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو کورج کرسکے ہم میڈیاکی آزادی پر یقین رکتھے ہیں انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک عوام کی ووٹ کی تقدس کی بحالی اور جمہوریت کی اصل روح میں بحالی کی تحریک ہے پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی اس ملک کے پسے ہوئے طبقات سمیت 93 فیصد عوام کی کامیابی کی تحریک ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں