بازار میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے باجائز تھاوزات کے خلاف عنقریب مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ،عبدالکریم شیرانی

منگل 10 نومبر 2020 23:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مستونگ عبدالکریم شیرانی کے زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوااور بازار میں ناجائز تجاوزات اور ریڑیوں کے خلاف کاروائی گئی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری،ڈی ایس پی سٹی پولیس نوراحمدرند،ٹیکس انپیکٹر شاہ محمد،سنیٹری انسپیکٹر ملک شارخ خان علیزئی سی آر ایم انچارج صالح محمدباروزئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بازار سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ریڑیوں کی سبزی منڈی منتقل کرنے سمیت بازار میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی طور پر جائزہ لیاگیا اجلاس کے بعد انھوں نے مستونگ بازار کا دورہ کیا دورے کے دوران انھوں نے بازار سے تمام سبزی فروٹ مچلی وغیرہ کے ریڑیوں کو سبزی منڈی منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اور ریڑی مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ بازار میں ریڑی کڑے کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور انہیں بھاری جرمانہ و گرفتار بھی کیاجائے گااس موقع پر انھوں نے کہاکہ بازار میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے باجائز تھاوزات کے خلاف عنقریب مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے دکانداروں سے کہاہے کہ وہ از خود ناجائز تجاوزات کاخاتمہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں