بی این پی شہداء کی والی وارث اور بلوچستان کی حقیقی جماعت ہے جسکی جد وجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے،ملک عبدالولی کاکڑ

بلوچ قوم اور بلوچستان کے لیے شہید چیئرمین منظور بلوچ اور شہداء بلوچستان کی بے مثال اور لازوال قربانیاں نا قابل فراموش اور ہمارے لیے مشعل راہ ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ودیگر کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 6 جون 2021 18:15

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی بی ایس او کے چیئرمین جہانگیرمنظور بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی شہداء کی والی وارث اور بلوچستان کی حقیقی جماعت ہے جسکی جد وجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے بلوچ قوم اور بلوچستان کے لیے شہید چیئرمین منظور بلوچ اور شہداء بلوچستان کی بے مثال اور لازوال قربانیاں نا قابل فراموش اور ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

جنھوں نے حقوق کی خاطر طویل ترین سیاسی و قومی جمہوری جدوجہد ظلم وجبر ،سماجی ناانصافیوں ،قومی نابرابری ، ساحل اور وسائل کے دفاع کیلئے نبرد آزما ہو کر غیر جمہوری قوتوں کے ظلم وستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ہر قسم کی سختیاں اور قید وبند ،کی صوبتیں برداشت کیے،بلوچستان کی جغرافیہ پر پوری دنیا کی قوتوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان میں شورش برپاکیاگیابی این پی استحصالی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کڑی ہیں،،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مستونگ میں شہید چیئرمین منظور بلوچ کے پہلی برسی کے مناسبت سیکونگھڑ میں منعقدہ تعزیتی مرکزی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تعزیتی جلسے سے بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری موسی بلوچ ،بی این پی کے مرکزی رہنماوں ایم پی اے ثناء بلوچ ایم پی اے اخترحسین لانگو،ایم پی اے احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدبلوچ،غلام نبی مری،ٹکری شفقت لانگو،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل،خورشید جمالدینی ،میراکبرمینگل،اسماء منظوربلوچ،نزیربلوچ،ضلعی صدر حاجی نزرجان ابابکی،جمیل بلوچ،فیض بولانی،سیدعدنان شاہ میرجنگی خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے شہید چیرمین منظور بلوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید چیرمین منظور بلوچ محض ایک سیاسی کارکن کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ و فکر اور جہد مسلسل کا نام ہے جنھوں نے زمانہ طالب علمی سے لے کر تا شہادت انتہائی مشکل حالات کے باوجود پارٹی پروگرام کے ساتھ ڈٹے رہے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی جغرافیہ پر پوری دنیا کی قوتوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان میں شورش برپاکیاگیابی این پی استحصالی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کڑی ہیں،ہم بلوچ قوم کی نگ و ناموس کی حفاظت بلوچ سائل وسائل کے دفاع اور قوم کے خوشحالی و آجوئی کیلئے برسرپیکار ہیں،بلوچ قوم کو زیر کرنے اور بلوچ کو دھمکی دینے والا مشرف کا نام و نشان مٹ گیا۔بلوچستان کے لاپتہ افراد کا منظرعام پرآنا سرداراخترجان مینگل کی ہی مرحوم منت ہے۔

انھوں نے کہاکہ نااہل حمکران ایک روڈ کو بھی دو رویہ نہیں کرسکتیاور اس خونی روڈ کی وجہ سے ہم آئے روز اپنے پیاروں کو گنوارہے ہیں اور جنازے اٹھا رہے ہیں۔نااہل حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے بیروزگاری مہنگائی اور لاقانونیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتاجارہاہیں اور بلوچستان کے لوگوں میں احساس محروم دن بہ دن بڑھ رہیں اور بیروزگاری و لاقانونیت کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں سخت مایوسی پیل رہی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بی این پی بلوچ سائل وسائل کے دفاع کیلئے جہدمسلسل کررہی ہیں اور بلوچ سائل وسائل کی لوٹ مار کی کسی کواجازت نہیں دینگے۔بلوچ سائل و سائل کے دفاع اور بلوچ قومی حقوق اور بلوچ تشخص کیلئے ہزاروں کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہینگے۔مگر قومی وسائل کے حق کیدفاع سے کسی صورت میں بھی دست بردار نہیں ہونگے۔انھوں نے کہاکہ بلوچ قوم اور سیاسی کارکنوں سائل وسائل کی دفاع کیلئے ہمیں کل سے زیادہ آج کردار ادا کرناہوگا۔

مقررین نے کہاکہ مستونگ کا سیاسی شعوری فکری طور پر بلوچستان میں نمایا مقام رہاہیں۔انھوں نے کہاکہ شہید منظور بلوچ نے ہرقسم کے مرعات کو ٹھکراکر بلوچ قومی تشخص پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی منظوربلوچ جیسے نڈر لیڈر پارٹیوں میں بہت مشکل سے پیداہوتے ہیں۔شہید منظور بلوچ کی شخصیت وفاداری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم انکے قرز دار ہیں۔تعزیتی ریفرنس کے آخر میں شہید چیرمین منظور بلوچ اور شہداء کی ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا،جلسہ کے اختتام پر پارٹی رہنماوں شہید منظور بلوچ کے قبر پر پارٹی پرچم چڑھایا اور دعاکی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں