نیشنل پارٹی کی سیاست جہالت بے روز گاری اور پسماندگی کا خاتمہ کرکے بلوچ قوم کو خوشحالی اور بہترمستقبل دیناہے ،اسلم بلوچ

پارٹی لوگوں کو روایتی صف بندی کے بنیادوں سے نکال کر سیاسی نظریاتی اور شعوری حوالے سے یکجا کرے گی ،چیئرمین مرکزی جوائنٹ سیکریٹری

پیر 7 جون 2021 19:07

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) نیشنل پارٹی کے اجلاس سے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری چیئرمین اسلم بلوچ، ضلعی صدر نواز بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دھوار تحصیل صدر نثار احمد مشوانی حاجی نذیر احمد سرپرہ میر سکندر ملازئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو موجودہ دگر گو صورتحال، عدم استحکام اور بحران و مشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لیے پارٹی کارکنوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سیاسی کلچر کی فروغ کے لیے نیشنل پارٹی کو ہر صورت گراس روٹ لیول پر متحد و منظم اور مضبوط کرنے کے ساتھ عوام کو پارٹی پلیٹ فارم پر یکجا کیے بغیر ممکن نہیں انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی لوگوں کو روایتی صف بندی کے بنیادوں سے نکال کر سیاسی نظریاتی اور شعوری حوالے سے یکجا کرے گی ہم واضع کرنا چاہتے ہیں کہ نیشنل پارٹی کی سیاست ساحل وسائل کے تحفظ بلوچستان سے جہالت بے روز گاری اور پسماندگی کا خاتمہ کرکے بلوچ قوم کو خوشحالی اور بہترمستقبل دیناہے اور نیشنل پارٹی کو اس کے اس مشن سے کوئی روک سکتاانہوں نے کہا کہ ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس عمل سے سیاسی سوچ وفکر کو فروغ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے پارٹی ضلع میں مزید فعال و منظم بنانے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ سیاسی حوالے سے دوستوں کی تربیت ہوگئی چیرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نیشنل پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے نیشنل پارٹی ہی کو اپنا نجات دہندہ سمجھ کر بلوچستان کے کونے کونے سے شامل ہورہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے دریں اثناء اجلاس میں مستونگ کے مختلف محکموں میں بوگس اور غیر قانونی طریقے سے غیر مقامی افراد کی بھرتی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ تمام تیانیتوں کو مسنوخ کرنے اور میرٹ پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر نیشنل پارٹی غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرینگے نیشنل پارٹی کا ہفتہ وار اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ کے زیر صدارت پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی جوائنٹ سیکریٹری چیئرمین اسلم بلوچ تھے۔

اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دھوار تحصیل صدر نثار احمد مشوانی حاجی نذیر احمد سرپرہ میر سکندر ملازئی یحاجی پسند خان ناصر بلوچ محمد گل شاہوانی وزیر خان شاہوانی خلیل باروزئی صالح باروزئی سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہفتہ وار اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی کی فعالیت تنظیم سازی اور علاقائی مسائل کا تفصیلی جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں