ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار اور مستقبل زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے، میجر (ر) الیاس کبزئی

صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی،کسانوں کے مسائل کے حل ،فصلوں کی نئی اقسام اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ڈپٹی کمشنرمستونگ

منگل 8 جون 2021 17:19

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مستونگ کو دیئے گئے 17 عدد ٹریکٹرز کو درخواست دینے والے زمینداروں میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں قرعہ اندازی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس تقریب قرعہ اندازی میں کمیٹی کے ممبران و اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ایم ایم ڈی مستونگ حاجی منور بلوچ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء حاجی عزیز احمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اعجاز احمد سرہرہ، زراعت آفیسر ظہور آحمد کھوسہ سمیت محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کی آفیسران بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ اسکے علاوہ آل پارٹیز کے نمائندوں جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ سینئر رہنماء میر سکندر ملازئی بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر میر ندیم رئیسانی، آغا ظاہر شاہ،ماما نور احمد بنگلزئی، بی این پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات انجینئر امیر جان لہڑی ثناء نور شاہوانی، پی پی پی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی، جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر حافظ سعید فاروقی سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل منان سمیت ضلع بھر کے زمینداروں نے کافی تعداد میں موجود تھے جبکہ تقریب میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماوں حاجی عبدالعزیز شاہوانی میر محمد یوسف بنگلزئی سمیت درخواست دہندہ زمینداروں اور انکے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں تقریب کے دوران شفاف اور غیر جانبداری سے 17 عدد ٹریکٹرز کی درخواست دہندہ زمینداروں کے نام کے ذریعے قرعہ اندازی ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا 85 فیصد معیشت کا انحصار زراعت سے وابستہ ہے اور خاص کر بلوچستان ایک زرعی صوبہ ہے یہاں کے بیشتر لوگوں کا انحصار زراعت سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے وژن سرسبز بلو چستان ہے اس لیئے اس نے صوبہ بھر کے زمینداروں کے لیئے ایک میگا زرعی منصوبہ بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کیا آج مستونگ میں بھی اس منصوبے میں شامل 17 عدد ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی صاف و شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی تاکہ یہاں کے زمیندار طبقہ چستان گرین ٹریکٹر پروگرام سے مستفید ہوکر علاقے میں کاشت کاری کے فروغ اور زرعی پیداوار بڑھائے اور زمیندار طبقہ کو زراعت کے حوالے سے جدید سائنٹیفک انداز سے استوار کر سکیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار اور مستقبل زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی،کسانوں کے مسائل کے حل اور ان تک فصلوں کی نئی اقسام اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، بلوچستان ایک اہم زرعی خطہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 80 فیصد لوگوں کی روزی روٹی اور ذریعہ معاش آمدن کھیتی باڑی کے شعبے سے براہ راست منسلک ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مستونگ ایک زرعی علاقہ میں اس وقت لاکھوں ایکڑ زمین پنجر پڑے ہیں اگر ہم جدید زراعت کے فروغ پر توجہ دینگے تو ممکن ہے کہ نہ صرف ہمارے علاقے سرسبز و شاداب ہونگے بلکہ صوبے کے معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے زراعت جیسے اہم شعبے کو تبائی سے بچانے کے لیے نہ صرف حکومت کو اقدامات کرنا ہوگا بلکہ زمیندار طبقہ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں زراعت کے شعبے کو ہر حال میں زندہ رکھنا ہے اس کے بغیر ملک کی زرمبادلہ میں اضافہ اور ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے انھوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے زراعت کے تمام شعبوں کی بڑے منصوبوں میں بلوچستان کو خصوصی فوکس کرنے کی ضرورت ہیں روایتی زراعت کے پیداوار کو ترک کرنے اور جدید دور کے زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے کم پانی سے تیار ہونے والے فصلوں اور باغات لگائے۔

(جاری ہے)

تاکہ ہم اپنے بچوں اور مستقبل کے آنے والے نسلوں کی بقا جو پانی کے ساتھ وابسطہ ہے کو بے دریغ کی استمال اور ضیاع سے بچا کر ان کیلئے محفوظ بنا سکے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں