قومی شاہراہ پر منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے ایرانی ساختہ پک اپ جل کر خاکستر

منگل 14 ستمبر 2021 17:28

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) قومی شاہراہ پر منی پٹرول پمپ میں آگ لگ جا نے ایک ایرانی ساختہ پک اپ جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے علاقے میں بولان ہوٹل کے قریب سلیم نامی شخص کمپنی پٹرول پمپ میں کڑی زمباد گاڑی سے پٹرول خالی کرنے کے دوران آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر لیویزتھانہ ولی خان کے حکام بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور میونسپل کمیٹی کا فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاآگ سے گاڑی مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوامزید کاروائی جا ری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں