نوابزادہ میرشادین شاہوانی کی کوششیں رنگ لے آئیں

ابابکی برداری کے دو فریقین کے درمیان دوسری بار ایک مہینہ کیلئے جنگ بندی کرادی گئی

منگل 14 ستمبر 2021 17:28

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء)چیف آف بیرک نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کے مسلسل کاوشوں سے ابابکی برداری کے دو فریقین کے درمیان دوسری بار ایک مہینہ کیلئے جنگ بندی کرادی گئی۔

(جاری ہے)

نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کے سربرائی میں قبائی معتبرین کی مسلسل کوششوں سے ابابکی قبائل کے دو فریقین حاجی نزجان ابابکی اور سردازادہ میر محمدخان ابابکی کی درمیان دو سالوں سے جاری قبائیلی تنازعہ کے حل کیلئے دونوں فریقین میں مزید ایک مہینہ(14اکتوبر تک) کی جنگ بندی کرادی گئی اورنوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کو دونوں فریقین نے تنازعہ کے حل کیلئے اختیار مختیار دے دیانوابزادہ میرشادین خان شاہوانی نے کہاکہ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان چلنے والے تنازعہ کا فیصلہ کردیاجائیگی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں