پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے ڈپلومہ انجینئرز کا اجلاس

شرکا اجلاس کو صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے ڈپلومہ انجینئرز کے پروموشن سمیت دیگر مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی

بدھ 15 ستمبر 2021 00:05

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے ڈپلومہ انجینئرز کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حاجی نورزمان کاکڑ منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان ڈپلومہ انجینئرزفیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری صوبائی جوائنٹ سیکرٹری زراعت زون کے اسلم کیھتران قاری عبدالباسط بلوچ زراعت زون کے نائب صدر شیراحمد بلوچ فنانس سیکرٹری صلاح چھلگری پی ایچ ای کے اعجاز احمد انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعظم پہنور اربن پلاننگ کے کامران بی اینڈ آر کے عبدالرزاق زراعت زون مستونگ کے سلطان احمد بابوداد علی احمد بخش بارکھان کے قاضی شاہداحمداور دیگر ڈپلومہ انجینئرز نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے شروع کی جبکہ شرکا اجلاس کو صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے ڈپلومہ انجینئرز کے پروموشن سمیت دیگر مسائل سے متعلق بریفنگ دی اجلاس کے شرکا نے کہا کہ حال ہی میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے سلیکشن بورڈ پروموشن کمیٹی نے ایک سازش کے ڈپلومہ انجینئرز کے کیس کو پروموشن کیس سے خارج کیا گیااجلاس سے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اسلم کھیتران قاری عبدالباسط بلوچ عبدالرزاق محمد صلاح چھلگری اعجاز احمد قاضی شاہد احمد شیر احمد بلوچ اعظم پہنور اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقی تینوں صوبوں میں ڈپلومہ انجینئرز اور بی ٹیک کے ترقیاں ہورہے ہیں لیکن بلوچستان کے ڈپلومہ انجینئرز کو پروموشن سے محروم رکھاگیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈگری ہولڈرزنفسیاتی طورپر ڈپلومہ انجیئرز کے ترقیوں میں رکاوٹ ڈالا جارہا ہیانہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈپلومہ انجیئرز کے لیئے مسائل و مشکلات پیدا کررہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ زراعت میں ڈپلومہ انجینئرزکے لیئے اسسٹنٹ انجیئرزکی پوسٹیں بجٹ میں منظور کیا جائے انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر کے پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیئے جدوجہد تیز کیا جائے اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیاکہ آئندہ رابطہ اجلاس گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوئیٹہ سریاب روڈ میں منعقد ہوگا اور ڈپلومہ انجینئرز کی اپ گریڈیشن اور پروموشن لیئے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیں گی

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں