مستونگ میں تعلیم کی بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،میجر(ر)محمدالیاس کبزئی

تعلیم کے ترقی و بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مستونگ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:45

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے قوت گویائی سے محروم افراد کے سکول کا دورہ کیادورے کے دوران اسکول پرنسپل نے انہیں مختلف کلاسوں اور شعبوں کا معائنہ کرایا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالمنان رند میجررسالدار لیویز شاہ محمد زہری و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے،دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کہاکہ تعلیم ہر مرد اور عورت پر فرض ہیں ضلع مستونگ میں تعلیم کی بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اور تعلیم کے ترقی و بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،دورے کے دوران انھوں نے سکول کی غیرفعالی و قوت گویائی سے محروم افراد کو فائدہ نہ پہنچنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈیسیبل پرسن سکول میں ملازمین تنخوائیں تولے رہیہیں مگر افسوس کہ وہ قوت گویائی سے محروم خصوصی افراد کو تعلیم و تربیت دینے سے قاصر ہیں،انھوں نے فوری طور پر سکول فعال بنانے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسکول ان معزور قدرتی طور پر قوت گویائی سے محروم افراد کیلئے ایک نعمت ہیں اسے اب بہت جلد مکمل طور پر فعال بنایاجائیگا تاکہ اسکول کے فعالی سے قدرتی قوت گویائی سے محروم بچوں اور افراد کو بہتر تعلیم و تربیت مل سکے اور وہ معاشرے میں دوسروں پر بوج بننے کے بجائے معاشرے کے باعزت اور تعلیم یافتہ حصہ بنتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹ کمشنر میجر(ر)محمدالیاس کبزئی مزید کہاکہ مزکورہ سکول کو مکمل بنانا میرا خصوصی ترجہی ہے اور اس سکول کو معال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریگی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں