پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا ،میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی

پولیو خطرناک مرض ہے ،معصوم بچے عمر بھر کے لیے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے پربوجھ بن جاتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر مستونگ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے معصوم بچے عمر بھر کے لیے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے کے اوپر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارنے 20 تا 24 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو قومی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایف سی چلتن رائفلز کے کرنل ندیم احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نور محمد بڑیچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر محمد انور گولہ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم، اسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالمجید جونیجو، پولیو ایریڈیکیشن آفیسر مستونگ ڈاکٹر نوید بادینی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل، ڈی پی سی آر فوکل پرسن آغا رحمت شاہ، پولیو فوکل پرسن عبدالسلام زہری، لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران ، سمیت تمام یو سی ایم اوز نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ضلع بھر میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر مہم کی مانیٹرنگ کرونگا جہاں بھی ضرورت پڑے گی ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پچھلی مہم کی طرح اس بار بھی قومی مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور گولہ نے پولیو قومی مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت قومی مہم کی کامیابی کے لیے پوری طرح تیار ہے این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی نے مزید تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تمام یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز اور ٹیموں کو پولیو قومی مہم کے حوالے سے تربیت دے دی گئی ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی نے اجلاس کو بتایا کہ انکاری گھرانوں کو قائل کرنے کے لیے علماء کرام اور علاقے قبائلی عمائدین سے ملاقات کرکے ان سے قومی مہم میں تعاون کے لئے درخواست کی ہے تاکہ جن جن علاقوں میں انکاری گھرانے ہیں ان کو آمادہ کیا جائے پولیو ایریڈیکیشن آفیسر مستونگ ڈاکٹر نوید بادینی نے کہا کہ اس مرتبہ مستونگ میں 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے 26 یو سی ایم اوز، 54 ایریا انچارجز، 17 ٹی ٹی ایس پیز، 15 ٹرانزٹ پوائنٹس، 21 فکس سائیٹساور249 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں