مستونگ میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب

بدھ 1 جون 2022 22:44

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2022ء) مستونگ میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب۔ضلع کونسل کے 23 یونین کونسلز میں 51 آزاد امیدوار کامیاب، ضلع کونسل یو سی ایس میں 24نشستوں کے ساتھ جے یو آئی ف پہلی پوزیشن پر۔جییوائی میونسپل کمیٹی سمیت ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔ضلع کونسل یو سی ایس میں نیشنل پارٹی 13 نشست کے ساتھ دوسری نمبرپر۔

ضلع کونسل یو سی ایس میں بی این پی مینگل 10 نشستوں کے ساتھ تیسری نمبر پرہے پیپلز پارٹی،اور بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کونسل کے 5/5نشستیں حاصل کی ،ضلع میں پہلی بار تحریک لبیک کے 4کونسلر کامیاب۔میونسپل کمیٹی کے 17 وارڈز میں جییوآئی ف 5 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر میونسپل کمیٹی میں 5آزاد امیدوار کامیاب،جبکہ ایک وارڈ میں دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے فیصلہ رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی،بی این پی مینگل، پیپلز پارٹی،بی اے پی، کا ایک ایک کونسلرکامیب ہوا،میونسپل کمیٹی سمیت ضلع کے 23یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 115 کونسلر کامیاب،ضلع کے 3 یونین کونسل میں عدالت کی جانب سے الیکشن ملتوی کئے گئے ہے،دوسری جانب آزاد امیدواروں میں کئی آزاد امیدوار مختلف پارٹیوں کے حمایت یافتہ ہے اور کسی امکان ہے کہ زیادہ تعداد میں آزاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کریں گے،ویاوایم، دوسری جانب گرینڈ الائنس کے بھی امیدوار بھی آزاد حیثیت میں بڑی تعداد میں ضلع میں کامیاب ہوئے ہیں،جو دوسرے مرحلے کے انتخابی عمل میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں