بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما چیف رئیس عبدالودود دہوار نے ساتھیوں سمیت بی اے پی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

جمعہ 24 جون 2022 23:53

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما چیف رئیس عبدالودود دہوار نے اپنے برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی اے پی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما مرکزی رہنما چیف رئیس عبدالودود دہوار کلی کنڈاڈہ کے دہوار برادری بشمول اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت BAP پارٹی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں مخلص اور قربانی دینے والے کارکنوں و قبائلی رہنماوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہیمرکزی سطح پر پارٹی محض اقتدار و وزارتوں کی بندر بانٹ اور زاتی و گروہی مفادات حاصل کرنے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

۔

(جاری ہے)

اس لیے مجھ سمیت سینکڑوں قد آور شخصیات مایوس ہو کر پارٹی کو ہمشہ کے لیے خیر باد کہنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔۔۔رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات سے۔ قبل میں اور میرے شہید بھائیوں، کلی کنڈاوہ کے تمام دہوار برادری بشمول سینکڑوں ساتھیوں سمیت شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے نڈر اور مخلص قیادت کی خاطر BAP پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

۔لیکن بد قسمتی سے الیکشن سے قبل سانحہ درینگڑھ میں شہید وطن اور انکے سینکڑوں ساتھیوں کی شہادت اور لہو کی قربانیوں کے بدولت صوبے میں بی اے پی کی حکومت قائم ہوئی۔۔حکومت اور وزارتوں کے نشے میں دت مرکزی قائدین نے شہید وطن اور انکے جانثار ساتھیوں کی قربانی کو فراموش کر کے ہمیں چار سال تک دیوار سے لگانے کی کوشس کی ۔۔چیف رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ 2018 میں بی اے پی میں شمولیت کے پاداش میں میرے 3 بھائیوں شہید ماسٹر عبدالقدوس دہوار، شہید عبدالروف دہوار ،اور محمد صادق دہوار کو شہید کر دیالیکن انکی شہادت کے بعد چار سالہ دور اقتدار میں آج تک پارٹی کے کسی وزیر یا وزیر ۷اعلی نے ہمارے تکالیف اور مشکلات کا پوچھنے کی زحمت تک نہیں کی۔

چیف رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ پارٹی کے وزرا اور مرکزی قائدین کے ساتھ شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے فرزند نوبزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بھی شہید وطن کے ساتھیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے بے یارومدد گار چھوڑ دیا ہے۔اس لیے آج ہم مکمل طور پر مایوس ہو کر بی اے پی کے بنیادی رکنیت سے مستفی ہونے کا اعلان کررے ہیں اور آج کے بعد میرا میرے قبائل کنڈاوہ کے دہوار برادری اورساتھیوں کا بی اے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں