ڈپٹی کمشنر سلطان محمد بگٹی کے زیر صدارت پولیو ریڈینس میٹنگ کا انعقاد

تمام یو سی ایم اوز ٹیم لیڈرز اور مانیٹرز نے شرکت کی ریڈینس میٹنگ میں 27جون سے شروع ہونے والی 7 روزہ پولیو کمپیئن کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 25 جون 2022 00:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سلطان محمد بگٹی کے زیر صدارت پولیو ریڈینس میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کردگاپ حبیب الرحمن لونی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی سوشل بینیوس چینج سپیشلسٹ یونیسیف شاہ پور سلیمان ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر بشیراحمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی شاہد جمالی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر وحید علیزئی یونیسیف کے ڈاکٹر نوید بادینی افتخار شاہ فوکل پرسن ڈی سی آفس آغا رحمت شاہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام زہری رحمت اللہ دہوار و دیگر محکموں کے نمائندے تمام یو سی ایم اوز ٹیم لیڈرز اور مانیٹرز نے شرکت کی ریڈینس میٹنگ میں 27جون سے شروع ہونے والی 7 روزہ پولیو کمپیئن کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر این اسٹاپ آفیسر نے اجلاس کے شرکاہ کو 27جون سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو کمپیئن کی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ پانچ روزہ کمپیئن کیلئے ضلع بھر میں 280 ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جن کیلئے 21 فکس سینٹرز اور 15 ٹرانزٹ پوئنٹس قائم کیئے گئے ہیں جوکہ ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پائے جائینگے اور 10 ٹیمیں صرف خانہ بدوشوں کیلئے ہونگے جوکہ خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلطان محمد بگٹی نے کہا کہ 27جون سے شروع ہونے والی پولیو کمپیئن میں تمام ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں ہر حال میں تمام بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پائیں تاہم ٹیمیں انکاری اور قطرے نہ پلانے والوں کی نشاندہی کرے انتظامیہ ایسے والدین سے ملکر بچوں کو پولیو جیسے موضی مرض سے بچاو اور انہیں اس وائرث سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی انھوں نے تمام یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے ایریاز میں ٹیموں کی کارکردگی پر کھڑی نظر رکھیں اس قومی مہم میں فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے والوں کیخلاف بغیر کسی دباو میں آنے کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس کمپیئن کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ضلع مستونگ کو مکمل پولیو سے پاک ضلع بنایا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں