لیویز فورس کی کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کار روائی، بھا ری مقدار میں منشیات بر آمد ملزم گر فتار

اتوار 26 جون 2022 16:20

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) لیویز فورس نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کار روائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھا ری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم نے لیویز انتظامیہ کو منیشات کی روک تھام اور تدارک کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں جس پر درینگڑھ لیویز کے حدود میں میجر رسالدار شاہ محمد زہری رسالدار پیر جان علیزئی رسالدار ظہیر احمد محمد شہی دیگر نفری نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ ایک مشکوک کاڑی سے بھا ری مقدار میں اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے گا ڑی بھی قبضے میں لی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام و سدباب کے لئے لیویز فورس کو 24 گھنٹے متحرک اور قومی شاہراوں پر گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر پر کھڑی نظر رکھنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی تھی،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ امن وامان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی قانون سے کوئی بالا تر نہیں منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور اس سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوکر معاشرے میں ایک بھگاڑ پیدا کررہے ہیں اور منشیات سارے سماجی و معاشرتی برائیوں کا جڑھ ہیں اس کے خاتمے کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ منشیات اسملنگ اور منشیات فروشی کی قطعی طور پر اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ قبول کرینگے انہوں نے لیویز عملے کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات اسمنگلرزکے خلاف بھرپور کاروائی کرے تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں اس معاشرتی برائیوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس قبل بھی منشیات اسملنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور آئندہ بھی بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں