ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی کا اچانک دشت میں جاری پولیو مہم کی ٹیموں کا معائنہ

بدھ 29 جون 2022 17:00

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے اچانک دشت میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بد ھ کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے مستونگ میں جاری پولیو مہم کے دوران تحصیل دشت میں کام کرنے والے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، ڈاکٹر نصیر کرد ڈی ایس وی عبدالسلام زہری فرید احمد محمد شہی اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے انہوں نے پانچ مختلف مقامات پینگو، بابو محلہ، ،سپیزنڈ سمیت دیگر مقامات پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضع احکامات ہیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض کے خاتمے کے محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے بعد ازاں انہوں نے دو بی ایچ یوز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور میں سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم ان بنیادی مراکز صحت سے زیادہ تر غریب مریضوں کا انحصار ہوتا ہے اس لئے تمام سینٹرز کو مکمل طور فعال بنایا جائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں