}پٹی کمشنر مستونگ کا جاری پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ اجلاس

بدھ 29 جون 2022 21:45

-مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان احمد بگٹی کی زیر صدارت مستونگ میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ اجلاس ڈسٹرکٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید ندیم شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی یونیسف کے شاہ پور سلیمان، ایچ آر ایم پی فوکل پرسن بلوچستان ڈاکٹر نور بی بی ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر میاں جمیل این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی،ڈی ایس وی عبدالسلام زہری فوکل پرسن سید رحمت شاہ،ڈیٹا فوکل پرسن حامد الرحمان شاہوانی، یو سی سی اوز ڈاکٹر اسما منظور بلوچ، نوید بنگلزئی یو سی ایم اوزحاجی ملک عبید اللہ خواجہ خیل، حاجی افتخار احمد آبیزئی، ڈاکٹراشرف علیزئی، سیف اللہ زہری، مسعود احمد شاہوانی عبدالمالک لہڑی ٹی ٹی ایس پیز اعجاز سارنگزئی، اقبال بنگلزئی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تمام یو سی ایم اوز نے اپنے ٹیموں کے تیسرے روز کی کارکردگی اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کمیونٹی کی جانب سے عدم تعاون کے باعث کئی بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ٹیموں اور ایریا سپروائزرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کہا کہ انکاری گھرانوں کو ہر صورت قائل کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ مستونگ پولیو وائرس کی وجہ سے ہائی رسک اضلاع میں شامل ہے اس لئے عوام محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس وائرس سے مستونگ کو مکمل طور پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ آج تیسرا دن ہے کل سے دو روز تک کیچ اپ ایکٹیوٹی میں جتنے بھی بچے رہ گئے ہیں انھیں لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں اسکے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں