ا*ترجمان شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ کی تردید

جمعہ 1 جولائی 2022 21:55

gمستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) ترجمان شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ نے ریٹائرڈ ڈاکٹرز کے کانٹریکٹ ختم ہونے پر اسپتال سروسز کی معطلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں حسب معمول طبی خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے دو روز قبل ہسپتال کی اسپیشل سلیکشن کمیٹی نے انٹرویوز کیے اور نئے ڈاکٹرز و کنسلٹینٹس بھرتی کیئے گئے اور سروسز معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مزید نوجوان فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بھرتی جلد عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال کے پبلک ریلیشن آفیسر نے کہا کہ آڈٹ پیرائے میں اعتراض کے بعد سیکرٹری صحت کے احکامات کی روشنی میں ایسے ضعیف العمر ڈاکٹرز جو بھرپور انداز میں طبی خدمات کی فراہمی سے قاصر ہیں ان کی خدمات کو مزید جاری رکھنے کے بجائے فریش گریجویٹس کی بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان بھر سے علاج معالجے کی غرض سے آنے والے افراد کو ممکنہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ترجمان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد کی سربراہی میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں بلا امتیاز تمام مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں