بلاول بھٹو کے مٹیاری ضلع دؤرہ پر حلقہ کے امیدواروں نے استقبال نہیں کیا

بلاول کے ہالا پہنچنے پر شامیانہ گرگیا چیرمین کے لیئے ہزاروں لاکھوں کے بجائے سینکڑوں افراد استقبال کے لیئے پہنچے

بدھ 4 جولائی 2018 21:09

بلاول بھٹو کے مٹیاری ضلع دؤرہ پر حلقہ کے امیدواروں نے استقبال نہیں کیا
مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) پی پی چیرمین بلاول بھٹو کے مٹیاری ضلع دؤرہ پر حلقہ کے امیدواروں نے استقبال نہیں کیا بلاول کے ہالا پہنچنے پر شامیانہ گرگیا چیرمین کے لیئے ہزاروں لاکھوں کے بجائے سینکڑوں افراد استقبال کے لیئے پہنچے ۔

(جاری ہے)

پی پی چیرمین بلاول بھٹو کے مٹیاری ضلع میں دؤرہ پر حلقہ کے پی پی امیدواروں میں این ای223 مٹیاری کے پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں اور پی ایس58 ھالا پر مخدوم محبوب الزماں کی جانب سے استقبال نہ کیا جاسکا اور نہ ہی بلاول کے قافلہ میں شامل ہوئے جس سے ضلع میں بہتر استقبال نہ ہوسکا چیرمین کے حوالے سے ہزاروں کے بجائے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،ہالا میں پی پی کی جانب سے لگایا گیا شامیانہ بھی بلاول کے پہنچتے ہی گرگیا بلاول بھٹو کے پارٹی منشور پر بڑے دعوے کرنے لگے جس پر سول سوسائٹی میں شامل ایاز میمن رشید ڈیتھو خیر محمد ملاح دیگروں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے وہ پی پی کی 5 سالہ حکومت میں صرف پینے کا صاف پانی فراہم نہ کر سکا اکثر سرکاری ادارے کرپشن کا شکار ہیں تو اب حکومت بناکر کیا کریں گے ۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں