مٹیاری ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پہ چادر چڑھا ئی

جمعہ 26 اکتوبر 2018 21:53

مٹیاری ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پہ چادر چڑھا ئی
مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پہ چادر چڑھاکر دعا کی جس کے بعد راگی فقیروں سے شاہ کس کلام سنا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلا سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کے احتساب کاعمل پارشل نہ ہو اور یہ عمل صوبے کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہمارا محکمہ اینٹی کرپشن آتا ہے نیب بھلے کام کرے لیکن پولیٹیکل کے حوالے سے نہ جائے تو بہتر ہے انہوں نے کہا کے آصف زرداری کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس پرسپریم کورٹ نے جوائنٹ تحقیقات ٹیم بنائی ہے ایڈووکیٹ جنرل نے ساری بات بتائی تو اس پر چیف جسٹس نے اطمینان کا اظہار کیاہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کے چیف جسٹس نے مجھے بلایا تو یہاں بھٹائی پہ حاضری دینے کے لیئے آنے کی درخواست پر مجھے آج بلایا گیاہے انہوں نے کہاکے صاف پانی کے مسئلے پر سندھ حکومت چار گنا زیادہ کام کررہی ہے یہ پورے ملک کا اہم مسئلہ ہے کیوں کے پانی ہے زندگی مزید کہاکے جو آراوپلانٹ کام نہیں کررہے انہیں نگران حکومت نے ادائیگی نہیں کی انہوں نے کہاکے چیف جسٹس نے تھر کے لیئے دؤرہ کیا جس کی چیف سیکریٹری نے اطلاع دی انہوں نے کہاکے پاکستان میں بچوں کے اموات کی شرح 70 سے 120 ہے جبکہ تھر میں یہ 60 ہے یہ بھی کم ہے انہوں نے کہا کے پی پی کو کوئی توڑنہیں سکتا یہ عوام کاسمندری طوفان ہے میں اگر چلا بھی جاؤں تو بھی پی پی آگے چلیگی انہوں نے کہا کے مولانا فضل الرحمان سینیئر سیاستدان ہیں اپنے سوالات کا جواب خود دیں گے مزیدکہا کے اپوزیشن میں نوازلیگ اور فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہے اور اپوزیشن کا کام ہے حکومت کو چیک کرنا انہوں نے کہاکے سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے انکی دعاؤں سے ہمیشہ شاد آباد رہے گی انہوں نے کہا کے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی دنیا بھر کے شاعر اور صوفی بزرگ ہے جن کے نقش قدم پہ چلنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے وزیر اعلا سندہ عرس کی آخری تقریب شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں