مٹیاری کے علاقے میں کورونا وائرس کے شبہ پر محدود کیے گئے 16 افراد فرار

فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کر دیا گیا

منگل 14 اپریل 2020 13:17

مٹیاری کے علاقے میں کورونا وائرس کے شبہ پر محدود کیے گئے 16 افراد فرار
مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) سندھ کے ضلع مٹیاری کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے شبہ پر محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہوگئے۔مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کی مسجد اور گھر میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے جس کے بعد فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے، ان افراد کے فرار میں مبینہ مدد کرنے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 1452 کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 31 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں