گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

متاثرہ افراد نے عبد الرزاق میمن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی،تمام متاثرہ افراد کا تعلق اولڈ سعید آباد سے ہے، ڈپٹی کمشنر مٹیاری

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 5 مئی 2020 11:13

گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق
مٹیاری (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05مئی2020ء) گورنر سندھ سے ملاقا ت کرنے والے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد نے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی جہاں گورنر سندھ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد نے عبد الرزاق میمن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی،تمام متاثرہ افراد کا تعلق اولڈ سعید آباد سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید تفصیلات بتائی ہیں کہ ان 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مٹیاری میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ ا س سے قبل عمران اسماعیل سے ملاقات کرنے والے سرکاری افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اہلیہ اور بیٹے میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا۔

اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق بھی کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔لیکن اب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے دیگر افراد میں کوروناو ائرس کے منتقلی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، پہلے ایک سرکاری افسر کورونا وائرس کا شکار ہوا جس سے اس کی اہلیہ اور بیٹے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔

لیکن اب عمران اسماعیل سے ملنے والے مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد نے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی جہاں گورنر سندھ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد نے عبد الرزاق میمن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی،تمام متاثرہ افراد کا تعلق اولڈ سعید آباد سے ہے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں