ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال

آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو 100 سال بعد بھی پاکستان کی قسمت نہیں بدل سکتی، امید ہے وکلاء ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں گے، لیگی رہنما

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:00

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردییجائیں تو انقلاب آتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہوگی، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو 100 سال بعد بھی پاکستان کی قسمت نہیں بدل سکتی، امید ہے وکلاء ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کو کبھی وزیر خزانہ ادھار لینے کی ضرورت نہیں پڑتی، ہمارے چار وزیر خزانہ موجود ہیں، ملک کو آزاد، شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں