مٹیاری،پاگل کتے کو مارنے کی کوشش بچی کی جان لے گئی

پیر 17 ستمبر 2018 14:55

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاگل کتے کو مارنے کی کوشش بچی کی جان لے گئی۔مٹیاری کے گائوں امین لاکھو میں پاگل کتے کو مارنے کی کوشش میں 5سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیوسعید آباد کے گائوں امین لاکھو میں گاوں والوں نے پاگل کتے کو مارنے کیلئے فائرنگ کی، جس کی زد میں ایک 5سالہ بچی اور ایک نوجوان آگیا، گولی لگنے سے بچی جاں بحق اور نوجوان زخمی ہو گیا۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں