مٹیاری میں 3 برقع پوش ڈکیت اپنی واردات میں بری طرح ناکام، علاقہ مکینوں نے واردات کے دوران قابو کر لیا

منگل 6 اپریل 2021 12:23

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری کے ایک علاقے میں 3 برقع پوش ڈکیت اپنی واردات میں بری طرح ناکام رہے، علاقہ مکینوں نے انھیں واردات کے دوران قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں برقع پوش 3 ڈاکوئوں نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم گھر کے افراد اور علاقہ مکینوں نے ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے تینوں کو دھر لیا۔

علاقہ مکینوں نے ملزمان کی پٹائی کر کے خوب درگت بنائی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق تینوں برقع پوش ملزمان پر کئی مقدمات درج ہیں، ملزمان میں اللہ ڈنو، عاشق اور ایک نامعلوم ڈکیت شامل ہے۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کی تلاشی لی تو گھر کی چھت سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں