پیر آف بھٹ شاہ سید مظہرعلی المعروف نازن پیرانتقال کرگئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:37

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء)مٹیاری میں پیر آف بھٹ شاہ سید مظہر علی المعروف نازن پیر انتقال کرگئے۔ہفتے کو پیر آف بھٹ شاہ کے انتقال کی خبر سن کر بھٹ شاہ شہر سوگ میں ڈوب گیا اور تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردی گئیں۔ بھٹ شاہ کے تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نازن پیر کی نمازِ جنازہدوپہر 2 بجے درگاہ شاہ لطیف کے مقام پر ادا کی گئی جس میں تمام مکتب فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔سید نازن پیر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے نزدیک ان کے بڑے بھائی سید غلام شبیر شاہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جایگا۔پیر آف بھٹ شاہ کی انتقال کی خبر سنتے ہی ملک بھر سے مریدوں کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں