جی ڈی اے کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 3 اگست 2018 21:41

ھالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) مٹیاری ضلع میں ہونے والے عام الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کا ھالا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا فلک شگاف نعرے، اگرالیکشن کمیشن پاکستان نے دھاندلی کا نوٹس لے کر انگوٹھے چیک نہ کرائے گئے تو مزید احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا :مظاہرین مٹیاری ضلع میں الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف پی ایس 58 ھالا کیش جی ڈی اے امیدوار نصیر میمن کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ہالا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا مظاہریں نے دھاندلی اور ناانصافی فلک شگاف نعرے لگائے اور انگوٹھے کے نشانات کامطالبہ کیا مظاہریں کا کہنا تھا کے پی ایس 58 ،پی ایس 59 سمیت سندہ بھر میں ہوائی مخلوق نے الیکشن کمیشن کی جانب سیرات 12 بجہ نتائج جاری کرنے کے احکامات کے باوجود رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کرکے کھل عام دھاندلی کی ہے اگر ایسا ہی کرنا تھا تو الیکشن کرنے کا کوئی جواز پیدانہیں ہوتا مظاہرین کا کہنا تھا کے اگرالیکشن کمیشن پاکستان صاف شفاف الیکشن ہونے کا دعوا کرتا ہے تو انگوٹھے چیک کرائے دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی صاف کلیئر دھاندلی کا ثبوت مل جائے گا ان کا کہنا تھا کے دھاندلی ہونے سے دوبارہ سندہ میں کرپٹ حکمران نافذ ہوئے ہیں جن سے ہمیں صرف پینے کے پانی تک نہیں ملا ہے اور نہ ہی کوئی بنیادی سہولیات فراہم ہوئی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کے اگرالیکشن کمیشن پاکستان نے دھاندلی کا نوٹس لے کر انگوٹھے چیک نہ کرائے گئے تو مزید احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں