مٹیاری ضلع بھر میں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:17

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) مٹیاری ضلع بھر میں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد ،جیل میں قیدیوں کے درمیاں مٹھائیاں تقسیم قیدیوں نے بھی پاکستان زندہ آباد کی نعرے بازی کی جی ڈی ایکی جانب سے خوبصورت انداز میں آتشبازی کا مظاہرہ۔ مٹیاری ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب ہوئی ھالا میں جی ڈی اے صوبائی رہنما نصیر میمن کی جانب سے منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں بچوں نے قومی نغمے پیش کئے جس پر رقص کیا گیا بلوچ برادری نے ٹیبلوز پیش کئے جس سے بڑے تعداد میں شہری لطف اندوز ہوئے اس موقعے پرخوبصورت انداز میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے صوبائی رہنما نصیر میمن نے کہا کے پاکستان بڑی لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اس قومی پرچم کے سائے تلے پوری قوم متحد ہے اور ملک کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ہالا میں میونسپل کمیٹی کا مخدوم عمارحیدر،ٹان کمیٹی مٹیاری کا سید سکندر شاہ،اور ضلع کانسل کا ڈی سی مٹیاری کیپٹن رٹائرڈ الطاف ساریو کی نگرانی میں علیحدہ علیحدہ یوم آزادی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی علاوہ ازیں ھالا میں نجی اسکولوں ،سول سوسائٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جس میں پاکستان پاک آرمی زندہ آباد کی نعرے بازی کی گئی ہالا ہائی اسکول کے آڈیٹوریم ہال میں شکریہ پاکستان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے ٹیبلوز، قومی نغمے اور تقاریر کرکے داد وصول کیا۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں