ہالا سے اغوا ہونے والی 11 سالہ مونیکا کو والدین کو حوالے کر دیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 17:45

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالا سے اغوا ہونے والی گیارہ سالہ مونیکا کو والدین کو حوالے کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیہون سے بازیاب کرائی گئی مونیکا اور ملزم مشتاق مہر کوسول کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے وکلا کا پینل بھی سول کورٹ پہنچا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بیان میں کہا ہے کہ مونیکا کو اپنے والدین اور بھائی سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ رات ہالا سے اغوا ہونے والی گیارہ سالہ مونیکا کو سہون سے بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق مونیکا کو انیس اکتوبر کو ہالا سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔مونیکا کے بھائی کی درخواست پر مشتاق مہر اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔اس سے قبل گذشتہ روز ہی پاکستان پیپلز پارٹی ے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نیہالا سے گیارہ سالہ لڑکی مونیکا کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر مخدوم محبوب زمان کو بچی کو جلد از جلد بازیاب کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں