مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں عطائی ڈاکٹر کا انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ دم توڑ گیا، عطائی ڈاکٹر گرفتار

اتوار 22 ستمبر 2019 20:45

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) ضلع مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں عطائی ڈاکٹر کا انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ورثاء کے احتجاج کے بعد پولیس نے مذکورہ عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ نیو سعید آباد کے گوٹھ عبدالواحد میں پیش آیا جہاں مسمات بگی خاصخیلی اپنے 8 سالہ بیٹے دلشیر خاصخیلی کو دمے کی شکایت پر علاقے کے عطائی کلینک پر لے گئی۔

کلینک میں عطائی ڈاکٹر شریف میمن کے انجکشن لگاتے ہی بچے نے دم توڑ دیا ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار عطائی ڈاکٹر ایک عرصے سے جعلی کلینک چلا کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے، پہلے بھی اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا تاہم عطائی ڈاکٹر فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں