صوبائی وزیر کلچر کی مٹیاری میں کلی کچہری بدنظمی اور شور ہنگامہ کا شکارکئی افراد اسٹیج پر چڑ ھ گئے

کئی اسٹیج کے قریب آگئے جھگڑنے کے دؤران مائیک توڑدیا کھلی کچہری کی آگاہی ضلع کے عوام کو باضابطہ طور نہ ملنے کے باوجود کئی افراد کھلی کچہری پہنچ گئے

ہفتہ 21 دسمبر 2019 22:37

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر کلچر کی مٹیاری میں کلی کچہری بدنظمی اور شور ہنگامہ کا شکارکئی افراد اسٹیج پر چڑ ھ گئے اور کئی اسٹیج کے قریب آگئے جھگڑنے کے دؤران مائیک توڑدیا کھلی کچہری کی آگاہی ضلع کے عوام کو باضابطہ طور نہ ملنے کے باوجود کئی افراد کھلی کچہری پہنچ گئے لوگوں کے شکایات کے انبار پر افسران پریشان،صوبائی وزیر کلچر سید سردار شاہ کی صدارت میں منعقدہ کھلی کچہری بدنظمی کا شکار ہوگئی کئی افراد اسٹیج پر آگئے اور کھڑے ہوکر اسٹیج کی طرف آکرضلع کے مسائل بتانے لگے اس دؤران مائیک ایک دوسرے سے چھین کر توڑدیا گیا جس کے بعد دوسری مائیک لائی گئی ، شکایات میں افسران کی مبینہ کرپشن ،مضر صحت پانی، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات اوراسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی قلت ،پولیس کی سرپرستی میں مضر صحت گٹکہ ،مین پڑی کی کھل عام خرید وفروخت اور سماجی معاشرتی برائیوں دیگر مسائل پر شکایات کے انبار لگ گئے آنے والے شہریوں نے کہا کے ہسپتالوں میں غیرمعیاری ادویات مریضوں کو دی جاتی ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور علاج معالجہ بہتر نہ ملنے سے ن کا کہنا تھا کے ضلع بھر میں کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں لگے انہوں نے کہا کے ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیئے لگے ہوئے 60 سے زائد شروع سے ہی آراوپلانٹس غیرفعال پڑے ہوئے ہیں جبکے دیگر نہیں لگے جس کے باعث ضلع کے لاکھوں افراد زہریلہ پانی پینے پر مجبور ہیں وزیر اعلا سندہ کو کی جانے والی شکایات کے باوجود کچھ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے نیوسعیدآباد میں 90 اسکول بند پڑے ہیں لوگوں نے سرکاری محکموں کی کرپشن پر شکایات کرڈالی لوگوں نے محکمہ ہائی وے ،محکمہ ایجوکیشن ،روینیو،آبپاشی،اسکارپ ٹیوب ویل ڈویزن سمیت دیگر محکموں کے افسران کی مبینہ کرپشن پر شکایات کے انبار لگ گئے جس میں لوگوں کا کہنا تھا کے ضلع مٹیاری میں افسران کے لیئے محکمہ کرپآن کے لیئے سونے کی چڑیا بم گئے ہیں جس پر صوبائی وزیر متعلقہ افسران کو برائے نام مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دیتے رہے اور صوبائی وزیر کلچر سید سردار شاہ کا کہنا تھا کے وزیر اعلا سندہ اور پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے تمام مسائل کو پیش کرکے حل کرایا جائے گا جبکے صوبائی وزیر کلچر بھی دوگھنٹے تاخیر سے کھلی کچہری پہنچے جبکے کھلی کچہری شام ہونے پینے کا پانی بھی لوگوں کو نہ فراہم کیا گیا لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں