مٹیاری کے اسکول کالج ہسپتالوں کی صورتحال خراب ہونے پر پی پی ایم این اے شگفتہ جمانی کا اظہار اور مایوسی ،عدم توجہی کا اعتراف

جمعرات 30 جنوری 2020 23:26

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2020ء) مٹیاری کے اسکول کالج ہسپتالوں کی صورتحال خراب ہونے پر پی پی ایم این اے شگفتہ جمانی کا اظہار اور مایوسی ،عدم توجہی کا اعتراف کرتے ہوئے افسران کی ناقص کارکردگی کا الزام لگادیا، پی پی لیڈیز ونگ کی صوبائی صدر اور ایم این اے شگفتہ جمانی نے اپنے ابائی شھر مٹیاری پہنچ کر کالج.

(جاری ہے)

اسکولوں اور تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان تھا،ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے اور ایمرجنسی کے لیئے ایمبولینس خراب ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکے کروڑوں روپیہ بجیٹ ملنے کے باوجودہسپتال کسی مسافر خانے کا منظر دکھائی دے رہی ہے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہورہاان سب مسائل کے ہم منتخب نمائندے ذمہ دار ہیں ان کا کہنا تھا کے جلد میں وزیراعلا سندہ سے مل کر مسائل سے آگاہی دے کر انہیں حل کرایا جائے گا شگفتہ جمانی پی پی ایم این اے کا کہنا تھا کے پیپلزپارٹی حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے یہاں پر افسران کی مبینہ کرپشن کے باعث صورتحال خراب ہوگئی جنہیں انشائ اللہ جلد ٹھیک کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کے ضلع کے آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کے ملنے والی رقم بھی عوامی مسائل کو حل کرنے میں خرچ کی جائے گی ۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں