نیوسعیدآباد قرنطینہ سینٹر سے کرونا 16 مشتبہ مریض فرار

پولیس نے مریضوں کو فرار کرانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او معطل

منگل 14 اپریل 2020 16:30

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) نیو سعیدآباد میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے 16 مشتبہ مریض فرار ہوگئی, پولیس نے مریضوں کو فرار کرانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلا مزید روکنے کیلیے نیو سعید آباد میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹر سے عالمگیر وبا کے ایک درجن سے زائد مشتبہ مریض فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر غلام حیدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسجد اور ایک گھر کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد کو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں رکھا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر غلام حیدر کے مطابق قرنطینہ سے فرار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے ہے جنہیں کرونا وائرس کے شبے میں محدود کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈی آئی جی نے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں