؁ پشت پناہوں نے دھاندلی کرکے وفاقی حکومت کو سلیکٹ کیا،وہ ہاتھ کھینچ لیں تو ہمارے مطالبات پورے ہوجائیں گے،سینیٹر غفور حیدری

۹ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری انداز کو قوم اور برسراقتدار لانے والی قوتوں کو بھی بھگتنا پڑے گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 ستمبر 2020 20:35

#مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پشت پناہوں نے دھاندلی کرکے وفاقی حکومت کو سلیکٹ کیا اگر وہ ہاتھ کھینچ لیں تو ہمارے مطالبات پورے ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

مخدوم ہاؤس میں مخدوم امین فہیم کے بیٹے مرحوم مخدوم عقیل الزماں کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری انداز کو قوم اور برسراقتدار لانے والی قوتوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا جے یوآئی نے تحریک چلائی تو وفاقی حکومت کھوکھلی ہوگئی اور اکثریت بھی کھودی ہے ان کا کہنا تھاکے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ زیرو ہے ملک کو معاشی طور وفاقی حکومت نے دیوالیہ نے بنا دیا ہی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں