عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 277 ویں عرس کا آغاز

سندھ حکومت نے ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کے پیش نظر عرس کو سرکاری سطح پر ملتوی کردیا،شہر کے داخلی راستوں پر بھاری نفری تعینات

جمعہ 2 اکتوبر 2020 15:37

عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 277 ویں عرس کا آغاز
مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 277 ویں عرس کا آغاز ہوگیا، سندھ حکومت نے ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کے پیش نظر عرس کو سرکاری سطح پر ملتوی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ شاہ لطیف کا سالانہ عرس جمعہ سے بھٹ شاہ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، سندھ حکومت نے ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کے پیش نظر عرس کو سرکاری سطح پر ملتوی کردیا ہے۔

زائرین اور عقیدت مندوں کو شہر میں داخلے سے روکنے کے لیے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ عرس کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے عرس کو منسوخ کرنے والے اعلان کے باوجود ملک بھرسے شاہ کے لاکھوں عقیدت مند اور زائرین بھٹ شاہ پہنچ گئے ہیں، عرس کے تیسرے روز وزیر اعلی سندھ عرس کے آخری روز بھٹ شاہ ایچ ٹی سورلی ہال پہنچیں گے ، جہاں وہ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے، تقریب میں شاہ لطیف ایوارڈ کے لیے نامزد افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو نے کہاکہ شہر کے افراد کو شناخی کارڈ دکھا کر داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دور دراز سے آنے والے زائرین و عقیدت مندوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ، شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر 400 سے زائد پویس اہلکار تعینات کیے گئے ہیںدوسری جانب شاہ لطیف کے قائم مقام سجادہ نشین سید خاور شاہ لطیفی نے شاہ لطیف کے عرس کا غیر سرکاری طور پرافتتاح کیا ، سجادہ نشین نے ایس او پیز کے تحت درگاہ پر حاضری دے کر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں