جنوبی سندھ بنانے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،سراج درانی

گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کئے جانے والے میڈیا تحفظات کے بل کو پیر کوسندھ اسمبلی میں پیش کرکے پاس کیاجائیگا،سپیکر صوبائی اسمبلی

ہفتہ 26 جون 2021 20:59

جنوبی سندھ  بنانے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،سراج درانی
مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2021ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا کہ جنوبی سندھ کے بنانے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیِں گے ،گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کئے جانے والے میڈیا تحفظات کے بل کو پیر کے روز میں سندھ اسمبلی میں پیش کرکے پاس کیاجائیگا،ہالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرفعال آراوپلانٹس کے سلسلے میں بھی صوبائی وزیرسے بات کی جائے گی،آغاسراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی نے ہالا میں پی پی رہنما مرحوم مخدوم طالب المولا کی اہلیہ کے انتقال پرپی پی رہنما مخدوم رفیق الزماں اور مخدوم احمد الزماں دیگر سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہاکہ جنوبی سندھ کے بنانے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ قدیم عرصے سے سنتے آرہے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیِں گے ان کا کہنا تھاکے گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کئے جانے والے میڈیا تحفظات کے بل کو پیر کے روز میںسندھ اسمبلی میں پیش کرکے پاس کیاجائیگاان کا کہنا تھاکہ سندھ میں پانی کابحران ہے جس پر صوبائی وزیر چار بار پریس کانفرنس کرکے تفصیلات دے چکے ہیں ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اسمبلی ارکان رولز اینڈ ریگیولیشن پڑھ کر آتے تواسمبلی میں شور ہنگامہ نہیں کرتے ان کاکہناتھاکہ پوری اسمبلی اجلاس میں مخالف اسمبلی ارکان ہوش میں نہ رہ کر بلاجواز آخرتک شورمچاتے رہے ان کاکہناتھاکے بجٹ پاس ہونے سے قبل مخالفین مجھے قصوروار ٹھہراتے رہے ان کا کہناتھاکہ آراوپلانٹس کو فعال کرنے کے لیئے صوبائی وزیر کام کررہاہے ھالا کے غیرفعال آراوپلانٹس کے سلسلے میں بھی صوبائی وزیرسے بات کی جائے گی جبکہ بجلی کا بھی ایشوہے، اس موقع پر مخدوم فخرالزماں ،امجد بلوچ ،اکبر بھٹو ،فقیر حسین علی جعفری ،مسرت جعفری.محمد افتخار میمن دیگروں موجودتھے ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں