محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیئے ٹیسٹ دینے والوں کے لیئی فائنل رزلٹ دے کر محکمہ تعلیم میں بھرتی شدہ ملازمین کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

جمعہ 29 اکتوبر 2021 20:51

ًمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2021ء) محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیئے ٹیسٹ دینے والوں کے لیئی فائنل رزلٹ دے کر محکمہ تعلیم میں بھرتی شدہ ملازمین کو ٹریننگ دی جائے گی ، آئی بی اے ٹیسٹ میں کچھ پیپرز میں کی جانے والی غلطیوں پر ان امیدواروں کو رعایت دی جائیگی صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کا اعلان، سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ اپنے بچوں کونجی اسکولوں میں تعلیم کے حصول کیلیئے بھیج رہے ہیں صوبائی سیکریٹری تعلیم کاانکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالا اور پرانا ہالامخدوم غلام حیدر گورنمنٹ بوائزہائی اسکولوں کاتفصیلی دورہ کرنے کے بعد صوبائی سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے ٹیچرزسے ملاقات کی جہاں ہائی اسکول ہالاکے ہیڈماسٹر خان سولنگی نے ہالاکے نامکمل قدیمی بوائز ہائی اسکول کے مسائل سے متعلق بریفنگ دی جس پر صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن اکبر لغاری کا کہناتھاکہ جلد ٹینڈر کراتے ہوئے اسکول کے نامکمل کام کومکمل کرایاجائے گا جبکہ پرانا ہالا میں سول سوسائٹی کے چیرمین سید گلفام شاہ دیگر نے پراناہالا ہائی اسکول اوربند آئی ٹی سینٹر کے سلسلے آگاہی دی جس پر انہوں نے جلد مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقعے پرہالا میں لیڈی ٹیچرز نے صوبائی سیکریٹری کاگھیراؤ کرکے دوردرازعلاقوں میں تبادلے پراحتجاج کیاتو سیکریٹری ایجوکیشن نے ایک ہفتے کے اندر انہیںمساحل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ان کا کہناتھاکے بائیومیٹرک سے گھوسٹ ٹیچرز اسکول جانے پر مجبور ہیں اور بہتری کے لیئے کوشاں ہیں اسکولوں میں سولرسسٹم لگانے سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی لیے کوشاں ہیں۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں