مٹیاری:ملک میں مہنگائی بیروزگاری کیخلاف پی پی جیالوں کا ہالا میں احتجاج

پی پی ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں کی قیادت میں ورکرس کا مٹیاری میں احتجاج گو عمران گو اور مہنگائی ختم کرو کے نعرے لگائے گئے

جمعہ 29 اکتوبر 2021 20:51

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2021ء) ملک میں مہنگائی بیروزگاری کیخلاف پی پی جیالوں کا ہالا میں احتجاج،پی پی ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں کی قیادت میں ورکرس کا مٹیاری میں احتجاج گو عمران گو اور مہنگائی ختم کرو کے نعرے لگائے گئے،تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی بیروزگاری کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے ہالا میں مخدوم ہاؤس سے میر مسرت جعفری ،شاہنواز شورو ،امداد چانگ کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاگیا ریلی میں گوعمران گو۔

(جاری ہے)

مہنگائی کا خاتمہ کرو کے نعرے لگائے گئے مظاہرین کا کہنا تھاکے ملک میں مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینامحال کردیاہے نیازی کے تمام کئے جانے والے دعوے ناکام ہوگئے ہیں وفاقی حکومت کو مستعفی ہوناچاہیئے ان کا کہنا تھاکے ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم ہونے کی اشد ضرورت ہے دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی ایم پی اے مٹیاری مخدوم رفیق الزماں کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی جس میں پی پی ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں کا کہناتھاکے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک بھر کے کروڑوں کی تعداد میں عوام وفاقی حکومت سے بے زار ہوچکا ہے وفاقی حکومت ناکام ہے نیازی سرکار کو مستعفی ہونا چاہیئے۔#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں