ح*بچپن سے دل کے سوراخ والے دوبچے دل کی تکلیف میں مبتلا رہ کر دم توڑگئے

اتوار 31 اکتوبر 2021 17:40

ط* مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2021ء) بچپن سے دل کے سوراخ والے دوبچے دل کی تکلیف میں مبتلا رہ کر دم توڑگئے ،پی پی کے جنم بھومی شہر ہالا میں دل کے نازک مرض کے حوالے سے کوئی سرکاری ہسپتال نہیں بن سکی نہ ہی علاج معالجہ فراہم کیاجاسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچپن سے دل کے سوراخ والا دوسالہ احمد علی سوڈھڑو کا بیٹا اور عبدالرزاق (دادو)میمن کی 17 سالہ بیٹی صراط دل کی تکلیف میں مبتلارہ کر دم توڑگئے مذکورہ 17 سالہ بچی صراط ہونہار اور پوزیشن ہولڈرگریجوئیٹ طالبہ تھی جسے بچپن میں دل میں سوراخ تھا اچانک دل کی تکلیف بڑھنے سے ان کا کراچی ہسپتال میں تین بائی پاس آپریشن کئے گئے اس دؤران دماغ میں اٹیک پڑنیسے معصوم بچی دم توڑگئی ورثاء میں کہرام مچ گیا جسے پرانا ہالا ابائی گاؤں میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا مرحومہ کے سوئم میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ایثال ثواب کے لیئے دعاکی گئی واضع رہے کیپی پی کے جنم بھومی شہر ہالا میں قدیم عرصے سے کوئی بھی تاحال دل کے نازک مرض کا سرکاری ہسپتال نہ بن سکا اور نہ ہی قائم ہالا تعلقہ کی سرکاری ہسپتال میں دل کے مریضوں کو کوئی علاج معالجہ فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے دل کی تکلیف میں کئی افراد دم توڑجاتے ہیں جس پر سول سوسائٹی میں اظہارتشویش غم وغصے کی لہر پائی جاتی ہے شہریوں سول سوسائٹی نے پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلا سندہ ،چیف سیکریٹری سندہ صوبائی وزیرسیکریٹری صحت دیگرحکام سے ہالا میں دل کے مرض میں روزانہ بڑھتی ہوئی اموات پہ کنٹرول کرنے کیلیئے این آئی سی وی ڈی ہسپتال بنانے کا پرزور مطالبہ کیاہے ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں