مٹیاری میں محکمہ ریونیو کی جانب سی12 ایکڑ زرعی زمین کے جعلی کاغذات بنانے پر بھانجے ماموں اور انکی فیملی کے دشمن بن گئے

پی پی کے جیالے ضعیف العمر ماموں کا اپنی خواتین بچوں کے ہمراہ دشمن بھانجوں اورمحکمہ روینیو کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 13 نومبر 2021 00:05

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) مٹیاری میں محکمہ ریونیو کی جانب سی12 ایکڑ زرعی زمین کے جعلی کاغذات بنانے پر بھانجے ماموں اور انکی فیملی کے دشمن بن گئے، پی پی کے جیالے ضعیف العمر ماموں کا اپنی خواتین بچوں کے ہمراہ دشمن بھانجوں اورمحکمہ روینیو کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج ،پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری،آصف زرداری دیگر سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میڈیا فورم دفتر میں پی پی کے جیالے ضعیف العمر شخص برکت سولنگی کے ہمراہ خواتین اور جوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکینواحی سیکھاٹ کے بھانوکی دیہہ اورتپہ میں انکے والدمرحوم حاجی ولی محمد کی گذشتہ 40 سالوں سے آباد زرعی زمین ان دوبھائیوں کو لکھ کر دیگئے ہیں جن کیاصل کاغذات بھی موجود ہیں ان کاکہناتھاکے محکمہ روینیومٹیاری کے افسران نے رشوت کے عیوض بھانجوں کو ان کی زمین کے جعلی کاغذات بناکردیدیئے ہیں جس کی بناکرہمارے بھانجے ہم سیزرعی زمین سیغیرقانونی حصہ مانگنے کے چکر میں زرعی زمین پہ فصل کاشت کرنینہیں دیتے اور ہمیں جانی مالی نقصان کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نیکہاکیپی پی کے در میں پی پی کے مردوخواتین جیالوں سے ظلم ہورہاہے جوکے ناانصافی ہے انہوں نے کہاکیاس سلسلے میں کمشنرحیدرآبادکو بھی درخواست کی ہوئی ہے لیکن کوئی انصاف فراہم نہیں ہوپارہاہیانہوں نے پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری ،آصف زرداری ،وزیر اعلا سندہ ،صوبائی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزماں ،آئی جی سندہ دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر تحقیقات کرکے روینیو افسران کیخلاف کاروائی کرنے اور دشمن بھانجوں سے جانی مالی تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں