wمٹیاری ،پرانا ہالا آئی ٹی کالیج میں نوجوانوں کیلئے سیمینار

صوبے بھر میں 350 تجربہ کار ارکان پر مختلف شعبوں کے نوجوانوں کو آن لائن تعلیم اور مشورے فراہم کرینگے

اتوار 19 دسمبر 2021 19:10

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) پرانا ہالا آئی ٹی کالیج میں ملک کے بے روزگاراورمایوس نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے لیئے کیاکرنا ہوگا کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ،دنیا آگے بڑہ چکی ہے جس میں ملک کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ بہتر تعلیم کے حصول کیساتھ ہنرمندی کو ساتھ لے کرآگے بڑھنا چاہیئے،تنظیم صوبے بھر میں 350 تجربہ کار ارکان پر مختلف شعبوں کینوجوانوں کو آن لائین تعلیم اور مشورے فراہم کرنیکے ساتھ بیرون ممالک جانے والے نوجوانوں کو صحیح رہنمائی فراہم کرکے بہتر خدمات سرانجام دے رہے ہیں:سانا اور ایس ایس ڈی پی کینیڈا اور امریکا کی تنظیم کے چیرمین علی حسن بھٹو دیگر کا خطاب ۔

(جاری ہے)

پرانا ہالا آئی ٹی کالیج میں سول سوسائٹی کے چیرمین سید گلفام شاہ، کی میزبانی میں ملک کیبے روزگاراورمایوس نوجوانوں کوآگے بڑھنیکے لیئے کیاکرنا ہوگا کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کی سماجی تنظیم سانا کے رکن اورامریکا کی ایس ایس ڈی پی تنظیم کے چیرمین علی حسن بھٹو نے کہاکے دنیا آگے بڑہ چکی ہے جس میں ملک کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے بلکہ بہتر تعلیم کے حصول کیساتھ ہنرمندی کو ساتھ لے کرآگے بڑھنا چاہیئے ان کا کہنا تھاکینوجوان سرکاری ملازمت کو پاکستان میں سرکاری وظیفہ کے بطورسمجھنے لگے ہیں نوجوان اپنے ذہن کو تبدیل کریں نجی سیکٹر اور بزنس کی طرف توجہ دیں ان کا کہنا تھاکے صرف نوجوان صرف عارضی ڈگری لینے کے ساتھ اس کی مکمل معلومات بھی حاصل کرنی چاہیئیان کاکہناتھاکیہماری تنظیم صوبے بھر میں 350 تجربہ کار ارکان پر مختلف شعبوں کینوجوانوں کو آن لائین تعلیم اور مشورے فراہم کرنیکے ساتھ بیرون ممالک جانے والے نوجوانوں کو صحیح رہنمائی فراہم کرکے بہتر خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکا کہنا تھاکی1421نوجوانوں کو تاحال تنظیم سہولیات فراہم کرچکی ہے اور سندہ کی20 نوجوانوں کو اسکالر شپ پر بیرون پڑھنے کے لیئے بھیجا گیا ہیبعدازاں سعودیہ کے کنسلٹنٹ عنایت اللہ میمن کا کہناتھاکیکچھ بننے کے لیئے اوربہتر مستقبل کے لیئے محنت ولگن کیساتھ کام کرنا پڑے گا ،آئی ٹی کالیج پرانا ہالا کے پرنسیپل خدا ڈانو لاکھو کا کہنا تھاکیشارٹ کٹ کو چھوڑو بندوق کی نوق پرسڑک پہ کھڑے ہوکر جلد کھرب پتی بن سکتا ہے یا ٹرالر کے نیچے آسکتا ہے لیکن جو محنت ولگن کرے گا تو اس کو وہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بعدازاں سول سوسائٹی کے چیرمین سید گلفام شاہ کا کہنا تھاکیخلق کی خدمت میں درپیش مشکلات کیباوجود کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقعے پرپی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیکریٹری زاہد بھٹو ،شکیل بھٹو،خداڈنو میمن ،عبدالرحیم میمن،عبدالکریم میمن ،مسعود مہدی ،عبداللہ قریشی ،حسین سنائی،افتخار میمن دیگروں نے شرکت کی، انہوِں نیمقامی لائبریری کا دؤرہ کیااور کہاکے نوجوان دلچسپی لیں تو میں جلد نوجوانوں کو مختلف ممالک سیہر فیلڈ میں آن لائین لیکچرس بھی دلا سکتاہوں،دوسری طرف ہالا میں دی سمارٹ نجی اسکول غلام محمد کیمپس کا دؤرہ کیا جہاں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بہتر پرفارمنس کو سراہا گیا۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں