۔مٹیاری ضلع بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ،شہری نشیبی علاقے واٹرپارک ، جھیل کی صورت اختیار کرگئے، بجلی کئی گھنٹوں سے معطل

اتوار 24 جولائی 2022 18:55

gمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2022ء) مٹیاری ضلع بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش شہری نشیبی علاقے واٹرپارک ، جھیل کی صورت اختیار کرگئے بجلی کئی گھنٹوں سے معطل ۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہرودیہات میں ہالا،بھٹ شاہ ،نیوسعیدآباد،کھیبر۔

(جاری ہے)

اڈیرولال ،مٹیاری اور گردونواح میں گذشتہ شب سے تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی ہونے سے شہری اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے شہریوں کا کہناتھاکیضلع بھرمیں افسران کی ناقص کارکردگی سیبارش کے جمع شدہ پانی کونکالنے کے لیئے حکومتی احکامات کے باوجود مٹیاری ضلع بھرمیں افسران نیکوئی آب نکاسی کیانتظامات نہ کئے جس سے شہرودیہات واٹرپارک جھیل کی صورت اختیار کرگئیہیں جس سے ایک طرف شہریوں کی آمد ورفت میں انہیں شدید مشکلات کا سامنہ درپیش ہے تودوسری طرف بارش اور گندے پانی کھڑے ہونیسے ملیریا سمیت مختلف امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جبکے حیسکو کی جانب سے موقعے کا فائدہ اٹھاکر 14 سے 16 گھنٹے غیراعلانیہ بجلی معطل کی گئی ہے جس سے شہریوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئیمتعلقہ حکام سے آب نکاسی کیبہتر انتظامات Cکرنے اور بجلی غیر اعلانیہ بندش پر نوٹس لے کر وفاقی اورصوبائی حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی سازش کرنے والے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں