مٹیاری، طالب علم سے امام مسجد اور جے یوآئی رہنما کی زیادتی کی وڈیووائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج ،ملزم گرفتار نہ کیاجاسکا

اتوار 24 جولائی 2022 20:35

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) مٹیاری کے نواحی پانچویں جماعت کے طالب علم سے امام مسجد اور جے یوآئی رہنما کی زیادتی کی وڈیووائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج ،ملزم گرفتار نہ کیاجاسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے نواحی علاقے اڈیرولال میں مسجد کے پیش امام خدابخش چھٹوکی ریلوے ملازم کے معصوم بیٹے شاہزیب سے مسجد میں طالب علم سے جنسی زیادتی ایک غلیظ حرکت کی گئی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اڈیرولال تھانے پر ملزم کے خلاف متاثر 5ویں جماعت کے طالب علم شاہزیب جسکانی کے والد الہجڑیو کی فریاد پر زیردفعہ 377-295 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے بتایہ جاتاہے کہ مذکورہ ملزم جے یوآئی کے مقامی رہنما بتائے جاتے ہیں جنہوں نے ایک شاعر کے خلاف باقاعدہ جے یوآئی کمپلینٹ فارم سے مقدمہ بھی درج کرایاتھا سول سوسائٹی نے بالاحکام سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیاکے ایسے ملزمان کوایسی سزادی جائیت اکہ کوئی ایسی مقدس جگہوں پہ ایسی غلیظ حرکت کرنیکی جرأت نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں