لله* حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کے مطالبے کے حق میں سنی رابطہ کونسل کا ریلی کا انعقاد

اتوار 31 جولائی 2022 19:45

,مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2022ء) یکم محرم امیر المومنین،خلیفہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے دن کو ملک کو عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پہ منانے کے سلسلے میں ہالامیں سنی رابطہ کو نسل کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ہالا اورگردونواح میں یوم شہادت یوم حضرت عمر فاروقؓ کے سلسلے میں سنی رابطہ کونسل کی جانب سے ریلی کاانعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے موقع پر مولانا راشد فاروقی،مولانا سلیمان آخوند،مولانامحمدعلی ،قاری خلیل الرحمن دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اہم شخصیات کے ایام پر عام تعطیل کا رواج ہے۔ ملک میں دیگر چھٹیاں توکی جاتی ہیں جبکہ ے اس کے برعکس امیر المومنین،خلیفہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے دن ملک میں کوئی تعطیل نہیں کی جاتی اسلام کے نام پر حاصل کئے جانیوالے ملک میں اس دن کو کوئی سرکاری تقریب نہیں منعقد کی جاتی جو کے کھلی ناانصافی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،صدر مملکت دیگر بالاحکام سے اس یوم حضرت فاروق اعظمؓ پر ملک بھر میں عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پہ منانیکا مطالبہ کیاہی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں