[ صوبائی سیکریٹری آبپاشی کا دریائے سندھ میں طغیانی ،پانی کے بڑھاؤ کے بعد گذشتہ گیارہ سالوں سے بچاؤبند پرانا ہالا اور بھانوٹ کے پشتے اور ٹی اسپر کمزور ہونے کی خبر کا نوٹس

aافسران کی مبینہ کرپشن اور فوٹوسیشن کرنے کاانکشاف /پتھر اتارنے اور بند کی مضبوطی کے لیئے پرانا ہالا کے بجائے بھانوٹ بند پر کام کرکے محکمہ کے فسران کام کرنے لگے

اتوار 31 جولائی 2022 19:45

Qمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2022ء) دریائے سندھمیں طغیانی ،پانی کے بڑھاؤ کے بعد گذشتہ گیارہ سالوں سے بچاؤبند پرانا ہالا اور بھانوٹ کے پشتے اور ٹی اسپر کمزور ہونے کی خبر میڈیا میں نشر ہونے کا صوبائی سیکریٹری آبپاشی سندہ سہیل قریشی کانوٹس ،پتھر اتارنے اور بند کی مضبوطی کے لیئے پرانا ہالا کے بجائے بھانوٹ بند پہ کام کرکے محکمہ آبپاشی کیافسران کام کرنے لگے ،افسران کی مبینہ کرپشن اور فوٹوسیشن کرنے کاانکشاف۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں طغیانی ،پانی کے بڑھاؤ کے بعد گذشتہ گیارہ سالوں سے بچاؤبند پرانا ہالا اور بھانوٹ کے پشتے اور ٹی اسپر کمزور ہونے کی خبر میڈیا میں نشر ہونے کا صوبائی سیکریٹری آبپاشی سندہ سہیل قریشی نے نوٹس لے لیا جس پر محکمہ آبپاشی کے افسران نے پتھر پراناہالا بچاؤبند کے بچاؤبند پر اتارنے کے بجائے بااثرشخصیات کو خوش کرنے کے لئے بھانوٹ بچاؤبند پہ اتارنا شروع کردیاہے جبکے پرانا ہالا بچاؤبندپہ دیگر مقامات کے ساتھ ملاں سانونی اور مہاجرمحلہ کے مقام کمزور پشتے اور ٹی اسپر کی تعمیرات کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ذرائع نے انکشاف کیاہے کے افسران کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے اکثربچاؤبند پر درجنوں مقرر ملازمین ویزاپہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں مون سون کی موسم میں محکمہ آبپاشی کو ملنے والی بندوں کی مرمت کے لیئے لاکھوں روپیہ کے جعلی بل بناکرافسران خوردبردکرتے ہیں اورذرائع نے بتایا کے اکثر افسران یہاں برائے نام دؤرہ کرکے فوٹوسیشن کرکے سرکاری رقم خوردبردکرتے ہیں سول سوسائٹی نے بالاحکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں