کراچی ایکسپریس کی تباہ شدہ تین بوگیوں میں مسافروں کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری ، ریلوے کا ایک ٹریک بحال ۔دوسرا ٹریک آج شام تک بحال کردیا جائے گا

جمعرات 20 دسمبر 2007 12:31

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2007ء) محراب پور کے قریب سیال آبادمیں کراچی ایکسپریس کی تباہ ہو جانے والی تین بوگیوں کے ڈھانچوں میں مسافروں کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ سردی اور دھند کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کا ایک ٹریک بحال کردیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹریک آج شام تک بحال کردیا جائے گا۔کراچی ایکسپریس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پینسٹھ سے زائد ہوگئی ہے ۔جبکہ ایک سو اسی زخمی ہیں ۔جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں