محراب پور، شہر میں واقع منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی،

نوجوان جھلس کر زخمی

جمعہ 4 اگست 2017 16:28

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) محراب پور شہر کے وسط میں واقع منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے نوجوان جھلس گیا اور ہزاروں لیٹر تیل جل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یلوے پھاٹک کے قریب منی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث لاکھوں روپے کا تیل جل گیا جبکہ اطراف کی تین دکانوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بار بار اطلاع دینے کے باوجود پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑی نہیں پہنچی سکی۔ آگ کے باعث پندرہ سالہ نوجوان رضوان باسن جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کا 70 فیصد جسم آگ سے متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں